لکھیں اور 40404 پر سینڈ کریں۔ پھر اپنا نام لکھ کر 40404 پر سینڈ کریںFollow         Pak488 میں جا کر Write         Message     اردو ادب کے تمام شعرائے کرام کی شاعری کے ایس ایم ایس اپنے موبائل پر مفت حاصل کرنے کے لئے






ab Talak Apni Tapish Aap Jalna Hai Mujhe





کب تلک اپنی تپش میں آپ جلنا ھے تُجھے
دوپہر کی دھوپ تُو ، آخر کو ڈھلنا ھے تُجھے

سانس چُبھتی کرچیوں کا بے نہایت راستہ
اور اِس پر زندگی بھر تیز چلنا ھے تُجھے

تجھ سے پیماں باندھتا تھا اور یہ سوچا نہ تھا
اپنی آنکھوں کی طرح ھر پل بدلنا ھے تُجھے 

رنگ مہندی کے ھوں یا تتلی کے ، اوروں کے نصیب
ھاتھ کی پھیکی لکیروں سے بہلنا ھے تُجھے

رات بھر کی بات ھے خود کو تمازت سے بچا
دن چڑھے پھر برف کی صُورت پگھلنا ھے تُجھے

خیر و شرمیں فیصلے کا وقت ھے ترکش سنبھال
اپنے لشکر سے مثالِ حر نکلنا ھے تُجھے

ریشمی رشتوں سے محسنّ اتنا بے پرواہ نہ ہو
لغزشوں کی بھیڑ میں آخر سنبھلنا ہے تُجھے

محسن نقوی

Relevent Best Poetry
Dhoom Thi Apni Paarsaai ki...

Dil Sey Khayal e Dost Bhulay...

Hijar Ke Taptay Mosam Mein B...

Toon Nikhrain Zindagi Aain T...

Ishq Mein Zillat Hoi Khift H...

Ishq Dushwar Nahin Khush Naz...



Powered By: eVision Development Solutions Visit: www.evdsp.com