لکھیں اور 40404 پر سینڈ کریں۔ پھر اپنا نام لکھ کر 40404 پر سینڈ کریںFollow         Pak488 میں جا کر Write         Message     اردو ادب کے تمام شعرائے کرام کی شاعری کے ایس ایم ایس اپنے موبائل پر مفت حاصل کرنے کے لئے
جب بھی آتا ہے مرا نام ترے نام کے ساتھ جانے کیوں لوگ مرے نام سے جل جاتے ہیں قتیل شفائی






Apne Hathon Sey Bana Kar Kashtiyan Barish Ki Shaam...





اپنے ہاتھوں سے بنا کر کشتیاں بارش کی شام
میں نے پانی میں بہا دیں چٹھیاں بارش کی شام

لے گیا وہ ساتھ اپنے موسموں کا حسن بھی
رائیگاں صبح ِ بہاراں رائیگاں بارش کی شام

رقص میں ہے قصر ِ شاہی جشن ہے برسات کا
کیا کریں کچے گھروں کی بستیاں بارش کی شام

ہو گیا خاشاک سب کچھ پر دھواں اٹھا نہیں
کس نشیمن پر گری تھیں بجلیاں بارش کی شام

جس قدر یہ آسماں رویا میں رویا اُسقدر
دُھل گئیں سب دل شجر کی ٹہنیاں بارش کی شام

یاد آتی ہیں مجھے اکثر دیارِ غیر میں
ماں کی ممتا،باجرے کی روٹیاں،بارش کی شام

دل کے دفتر میں وہ منظر آج بھی محفوظ ہے
گرم کافی، بالکونی، سردیاں، بارش کی شام

ساری گلیاں سارے کوچے بام و در سنسان ہیں
اور ہیں آباد ساری کھڑکیاں بارش کی شام

سو گئے آخر مری آنکھوں کے بسمل سے چراغ
سرد جھونکے دے رہے تھے لوریاں بارش کی شام

Dil kay Daftar Mein Wo Manzar Aaj Bhi Mehfooz Hay 
Garm Coffee, BaalKoni, Sardiyan, 
Barish Ki Sham


Relevent Best Poetry
Guzar Jata hai Saara Saal Yo...

Yeh Dil Yeh Pagal Dil Mera K...

Aap Gar Mujh Se Aashnaa Hota...

Youn Teri Rahguzar Se Dewana...

Hussan Ko Wussatain Jo Deen ...

Tumhare Hath Lagay Hain to J...



جب بھی آتا ہے مرا نام ترے نام کے ساتھ جانے کیوں لوگ مرے نام سے جل جاتے ہیں قتیل شفائی

Powered By: eVision Development Solutions Visit: www.evdsp.com