لکھیں اور 40404 پر سینڈ کریں۔ پھر اپنا نام لکھ کر 40404 پر سینڈ کریںFollow         Pak488 میں جا کر Write         Message     اردو ادب کے تمام شعرائے کرام کی شاعری کے ایس ایم ایس اپنے موبائل پر مفت حاصل کرنے کے لئے






Dushman E Jaan Koi Mehman Banati Hon Main...





دشمنِ جاں کوئی مہمان بناتی ہوں میں
ایک فرزانہ کو نادان بناتی ہوں میں

بخش دیتی ہوں مناظر کو روپہلا ریشم
جسم کو چاندنی کا تھان بناتی ہوں میں

جان رکھ دیتی ہوں طوطے کے بدن میں اپنی
اور طوطے کو بھی بے جان بناتی ہوں میں

رشتہ طے کرتی ہوں گڑیا کا پڑوسن کے گھر
اس کی شادی کا بھی سامان بناتی ہوں میں

شام ڈھلنے سے مجھے دیکھ سحر ہونے تک
کیسے امید کو ارمان بناتی ہوں میں

جانے کس دھن میں سجا کر یہ کرن سا پیکر
خود کو آئینے سے انجان بناتی ہوں میں

یہ کسے دل کی سرائے میں بسا کر نیناؔ ں
اس کو اپنے لیئے سنسان بناتی ہوں میں

فرزانہ خان نیناں
Relevent Best Poetry
Tera Gham Rahe Salamat Meri ...

Gullon Ko Chu kay Shameem Du...

IK MUHABBAT Kay Aoz Arz o Sa...

Hum Kisi Chasham e Fasoon Sa...

Ab Hum Pe Jo har Ghari Woh...

Ik Shakhs Raat Band Quba Kho...



Powered By: eVision Development Solutions Visit: www.evdsp.com