لکھیں اور 40404 پر سینڈ کریں۔ پھر اپنا نام لکھ کر 40404 پر سینڈ کریںFollow         Pak488 میں جا کر Write         Message     اردو ادب کے تمام شعرائے کرام کی شاعری کے ایس ایم ایس اپنے موبائل پر مفت حاصل کرنے کے لئے






Jab Teri Yad Ke Bazar Se Lag Jate Hain...





جب تری یاد کے بازار سے لگ جاتے ہیں
ڈر کے ہم بھیڑ میں دیوار سے لگ جاتے ہیں

ہجر کے پیڑ سے جب یاد کا پھل گِرتا ہے
دل میں پھر دَرد کے انبار سے لگ جاتے ہیں

اس سفر پر جو چلے ہیں تو یہی جانا ہے
عشق میں ہجر کے آزار سے لگ جاتے ہیں

لاکھ چاہا ہے مگر کم نہ ہوئی وحشتِ دل
اِس لیے سینئہ غمخوار سے لگ جاتے ہیں

کیوں نہ ہم اپنی عداوت کو پرکھ لیں اب کے
یعنی دشمن کے گلے پیار سے لگ جاتے ہیں

جب یقیں ہو کہ مُقّدر میں نہیں ہے منزل
دو قدم رستے بھی دشوار سے لگ جاتے ہیں

کاش مرہم ہمیں مِل جائے کہیں سے اُن کا
زخم جو اپنوں کی گفتار سے لگ جاتے ہیں

اُس کی تصویر کو سینے سے لگا کر مَشعل 
ہم تَخّیل میں گلے یار سے لگ جاتے ہیں

غزالہ مَشعل
Relevent Best Poetry
Khuda Janay Kahan Sey jalwa ...

Main Kal Tanha Tha Khalqat S...

Dil Sey Khayal e Dost Bhulay...

Toot jaye na Bharam Hont Hil...

Kuch Din to Baso Meri Aankho...

Jalte Huway Diye Hain Hawa K...



Powered By: eVision Development Solutions Visit: www.evdsp.com