لکھیں اور 40404 پر سینڈ کریں۔ پھر اپنا نام لکھ کر 40404 پر سینڈ کریںFollow         Pak488 میں جا کر Write         Message     اردو ادب کے تمام شعرائے کرام کی شاعری کے ایس ایم ایس اپنے موبائل پر مفت حاصل کرنے کے لئے






Jawani Zindagani Hai Na Tum Samjhe Na Hum Samjhe





جوانی زندگانی ہے نہ تم سمجھے نہ ہم سمجھے
یہ اک ایسی کہانی ہے نہ تم سمجھے نہ ہم سمجھے

ہمارے اور تمھارے واسطے میں اک نیا پن تھا
مگر دنیا پرانی ہے، نہ تم سمجھے نہ ہم سمجھے

عیاں کر دی ہر اک پر ہم نے اپنی داستان دل
یہ کس کس سے چھپانی ہے، نہ تم سمجھے نہ ہم سمجھے

جہاں دو دل ملے ،دنیا نے کانٹے بو دئے اکثر
یہی اپنی کہانی ہے، نہ تم سمجھے نہ ہم سمجھے

محبت ہم نے تم نے ایک وقتی چیز سمجھی تھی
محبت جاودانی ہے، نہ تم سمجھے نہ ہم سمجھے

گزاری ہے جوانی روٹھنے میں اور منانے میں
گھڑی بھر کی جوانی ہے نہ تم سمجھے نہ ہم سمجھے

متاعِ حسن و الفت پر یقین کتنا تھا دونوں کو
یہاں ہر چیز فانی ہے نہ تم سمجھے نہ ہم سمجھے

ادائے کم نگاہی نے کیا رسوا محبت کو
یہ کس کی مہربانی ہے، نہ تم سمجھے نہ ہم سمجھے

صبا اکبر آبادی

Relevent Best Poetry
Wo Shakhs K Main Jis Se Muha...

Buht Bekaar Mosam Hai Magar ...

Dil Ki Aaghosh Sey Youn Dard...

Aai to Hawa e Taza Lekin Tin...

Lakh Dil Ne Pukarna Chaha......

Aa Hi Jaye Gi Sahar Matla e ...



Powered By: eVision Development Solutions Visit: www.evdsp.com