لکھیں اور 40404 پر سینڈ کریں۔ پھر اپنا نام لکھ کر 40404 پر سینڈ کریںFollow         Pak488 میں جا کر Write         Message     اردو ادب کے تمام شعرائے کرام کی شاعری کے ایس ایم ایس اپنے موبائل پر مفت حاصل کرنے کے لئے






Khuda Janay Kahan Sey jalwa e Janaa Khan Tak Hai..





خدا جانے ًکہاں سے جلوہء جاناں کہاں تک ہے​
وہیں تک دیکھ سکتا ہے، نظر جس کی جہاں تک ہے​
ہم اتنی بھی نہ سمجھے، عقل کھوئی دل گواں بیٹھے ​
کہ حسن و عشق کی دنیا کہاں سے ہے کہاں تک ہے​
زمیں سے آسماں تک ایک سناٹے کا عالم ہے ​
نہیں معلوم مرے دل کی ویرانی کہاں تک ہے ​
زمیں سے آسماں تک، آسماں سے لا مکاں تک ہے​
خدا جانے ہمارے عشق کی دنیا کہاں تک ہے ​
نیاز و ناز کی روداد، حسن و عشق کا قصہ​
یہ جو کچھ بھی ہے سب اُن کی ہماری داستاں تک ہے ​
خیالِ یار نے تو آتے ہی گُم کردیا مجھ کو ​
یہی ہے ابتدا تو انتہا اس کی کہاں تک ہے ​
سُنا ہے صوفیوں سے ہم نے اکثر خانقاہوں میں ​
کہ یہ رنگیں بیانی "بیدم" رنگیں بیاں تک ہے ​
(بیدم شاہ وارثیؒ)​

Relevent Best Poetry
Mil Hi Jaye Ga Kabhi Dil Ko ...

Bachpan Mein Tujhe Yaad kiya...

Payam Lay Kay Jo Paigham Bar...

Woh Apne Chehray Mein Sau Af...

Gharoob E Sham Hi Se Khud Ko...

Socha nahin Acha Bura Dekha ...



Powered By: eVision Development Solutions Visit: www.evdsp.com