لکھیں اور 40404 پر سینڈ کریں۔ پھر اپنا نام لکھ کر 40404 پر سینڈ کریںFollow         Pak488 میں جا کر Write         Message     اردو ادب کے تمام شعرائے کرام کی شاعری کے ایس ایم ایس اپنے موبائل پر مفت حاصل کرنے کے لئے






Meri jaan Uth Ke Na Ja Abhi Mera Dil Buht Hi Udaas Hai..





مری جان اٹھ کے نہ جا ابھی مرا دل بہت ہی اداس ہے
مری آنکھ میں تری دید کی ذرا بجھ تو لے یہ جو پیاس ہے

میں سنگھارکر کے دلہن بنوں لئے رنگ تیرے وصال کے
کہ یقین کچھ تو مجھے بھی ہو ، تو قریب ہے مرے پاس ہے

ترا حرف ، حرف ہوآخریں ،ذرا لب کشا تو ہو دلنشیں
مجھے رکھ گرفت ِ فریب میں، ترا جھوٹ بھی مجھے راس ہے

بنیں قربتوں کی ضمانتیں ، تری فرقتوں بھرے رتجگے
پس ِ چشم ِخشک نگاہ کر کہ تو ایک چہرہ شناس ہے

مری زندگانی ہے تو اگر تو قیام مرے بدن میں کر
ترے لمس سے ہو شکن شکن ، مرے تن پہ جو بھی لباس ہے

مجھے اعتبار ِ نظر نہیں تجھے دیکھتی ہوں ٹٹول کے
مجھے وہم کیسا عجیب ہے ، مرے دل میں کیسا قیاس ہے

یاسمین حبیب
Relevent Best Poetry
Kahan Main jaon Gham e Ishq ...

Honton Peh Kabhi Unn Kay Mer...

Youn to Kis Phool Sey Rangat...

Yeh Dil Yeh Pagal Dil Mera K...

Kuch Tujh ko Khabar Hai Hum ...

Duniya Ke Sitam yaad na Apni...



Powered By: eVision Development Solutions Visit: www.evdsp.com