لکھیں اور 40404 پر سینڈ کریں۔ پھر اپنا نام لکھ کر 40404 پر سینڈ کریںFollow         Pak488 میں جا کر Write         Message     اردو ادب کے تمام شعرائے کرام کی شاعری کے ایس ایم ایس اپنے موبائل پر مفت حاصل کرنے کے لئے
جب بھی آتا ہے مرا نام ترے نام کے ساتھ جانے کیوں لوگ مرے نام سے جل جاتے ہیں قتیل شفائی






Mil Gaya Tha to Usay Khud Sey Khafa Rakhna Tha..





مل گیا تھا تو اُسے خود سے خفا رکھنا تھا
دل کو کچھ دیر تو مصروفِ دُعا رکھنا تھا

میں نا کہتا تھا کے سانپوں سے اَٹے ہیں راستے
گھر سے نکلے تھے تو ہاتھوں میں عصا رکھنا تھا

بات جب ترکِ تعلق پہ ہی ٹھہری تھی تو پھر
دل میں احساسِ غمِ یار بھی کیا رکھنا تھا

دامن موجِ ہوا یوں تو نا خالی جاتا
گھر کی دہلیز پہ کوئی تو دِیا رکھنا تھا

کوئی جگنو تہہِ داماں بھی چھپا سکتے تھے
کوئی آنسو پسِ مژگاں ہی بچا رکھنا تھا

کیا خبر اُس کے تعاقب میں ہوں کتنی سوچیں 
اپنا انداز تو اوروں سے جدا رکھنا تھا

چاندنی بند کواڑوں میں کہاں اُترے گی 
اِک دریچہ تو بھرے گھر میں کھلا رکھنا تھا

اُس کی خوشبو سے سجانا تھا جو دل کو محسؔن
اُس کی سانسوں کا لقب موجِ صبا رکھنا تھا

محسن نقوی
Relevent Best Poetry
Dekh kar Tujh Ko Mere Dil ka...

Dasht Ghurbat Hai Alalat Bhi...

Ehsaas Ke Jhonkay Thanday Ha...

Mil Gaya Tha to Usay Khud Se...

Na Jee Bhar Ke Dekha Na Kuck...

Main Ro Kay Aah Na Karon Ga ...



جب بھی آتا ہے مرا نام ترے نام کے ساتھ جانے کیوں لوگ مرے نام سے جل جاتے ہیں قتیل شفائی

Powered By: eVision Development Solutions Visit: www.evdsp.com