لکھیں اور 40404 پر سینڈ کریں۔ پھر اپنا نام لکھ کر 40404 پر سینڈ کریںFollow         Pak488 میں جا کر Write         Message     اردو ادب کے تمام شعرائے کرام کی شاعری کے ایس ایم ایس اپنے موبائل پر مفت حاصل کرنے کے لئے






Tera Gham Rahe Salamat Meri Zindagi Hai..





ترا غم رہے سلامت یہی میری زندگی ہے 
ترے غم سے میرے جاناں مرے دل میں روشنی ہے 

مری مے کشی کا حاصل وہ شراب بن گئی ہے 
جو ملی تری نظر سے جو تری نظر سے پی ہے 

تجھے سامنے بٹھا کر صدا پوجتا رہوں میں 
ہے یہی مری عبادت یہی میری بندگی ہے 

مرے دل میں بسنے والے تجھے کیسے بھول جاؤں 
ترا عشق میرا مذہب تری یاد زندگی ہے 

مری التجا ہے تجھ سے مری بندگی بدل دے 
کہ ترے کرم مری جاں مری لو لگی ہوئی ہے 

میں فقیر آستاں ہوں مری لاج رکھ خدارا 
یہ جبین شوق میری ترے در پہ جھک گئی ہے 

میں فناؔ کی منزلوں میں ہوں فنا کہ بعد زندہ 
تری آرزو میں مٹ کر مجھے زندگی ملی ہے 

فنا بلند شہری
Relevent Best Poetry
Mil Gaya Tha to Usay Khud Se...

Duain Laut Aati Hain Sitaray...

Hum Par Tumhari Chah Ka Ilza...

Tumhain Jab Kabhi Milain Fur...

Ehl e Ulfat Ke Hawalon Pe Ha...

Yeh Jafaye Gham Ka Chaara Wo...



Powered By: eVision Development Solutions Visit: www.evdsp.com