لکھیں اور 40404 پر سینڈ کریں۔ پھر اپنا نام لکھ کر 40404 پر سینڈ کریںFollow         Pak488 میں جا کر Write         Message     اردو ادب کے تمام شعرائے کرام کی شاعری کے ایس ایم ایس اپنے موبائل پر مفت حاصل کرنے کے لئے
جب بھی آتا ہے مرا نام ترے نام کے ساتھ جانے کیوں لوگ مرے نام سے جل جاتے ہیں قتیل شفائی






Tujhe Yaad Kiya Nahin Hai Mere Dil Ka Woh Zamana..






تجھے یاد کیا نہیں ہے میرے دل کا وہ زمانہ
وہ ادب گہِ محبت وہ نِگہ کا تازیانہ​
یہ بُتانِ عصْرِحاضِر کے بنے ہیں مدرِسے میں
نہ ادائے کافِرانہ نہ تراشِ آزَرانہ​
نہیں اِس کھُلی فضا میں کوئی گوشۂ فراغت
یہ جہاں عجب جہاں ہے نہ قفس، نہ آشیانہ​
رگِ تاک مُنتَظر ہے تِری بارشِ کرَم کی
کہ عجَم کے میکدوں میں نہ رہی مئے مُغانہ​
مِرے ہم صفیراِسے بھی اثرِ بہار سمجھے 
اِنہیں کیا خبر، کہ کیا ہے یہ نوائے عاشقانہ​
مِرے خاک وخُوں سے تُو نے یہ جہاں کِیا ہے پیدا
صلۂ شہید کیا ہے؟ تب و تاب جاوِدانہ​
تِری بندہ پروَرِی سے مِرے دن گزر رہے ہیں
نہ گِلہ ہے دوستوں کا، نہ شکایتِ زمانہ​
علامہ محمد اقبال​ؒ
بالِ جبریل 

Relevent Best Poetry
Lenin... Khuda kay Hazoor Me...

Dil Se Jo Baat Nikalti Hay, ...

Bang e Dara by Allama Iqbal ...

Badal Ke Bhais Phir Atay Hai...

Bas Rahe The Yahin Saljuq Bh...

Nahin Hai Na-Umeed IQBAL Apn...



جب بھی آتا ہے مرا نام ترے نام کے ساتھ جانے کیوں لوگ مرے نام سے جل جاتے ہیں قتیل شفائی

Powered By: eVision Development Solutions Visit: www.evdsp.com