لکھیں اور 40404 پر سینڈ کریں۔ پھر اپنا نام لکھ کر 40404 پر سینڈ کریںFollow         Pak488 میں جا کر Write         Message     اردو ادب کے تمام شعرائے کرام کی شاعری کے ایس ایم ایس اپنے موبائل پر مفت حاصل کرنے کے لئے
جب بھی آتا ہے مرا نام ترے نام کے ساتھ جانے کیوں لوگ مرے نام سے جل جاتے ہیں قتیل شفائی






Be Chain Umangon Ko Behla Kay Chalay Jana...





بے چین امنگوں کو بہلا کے چلے جانا
ہم تم کو نہ روکیں گے بس آکے چلے جانا

ملنے جو نہ آئے تم، تھی کون سی مجبوری
جھوٹا کوئی افسانہ، دہرا کے چلے جانا

جو آگ لگی دل میں ، وہ سرد نہ ہوجائے
بجھتے ہوئے شعلوں کو بھڑکا کے چلے جانا

اُجڑی نظر آتی ہے جذبات کی ہریالی
تم اس پہ کوئی بادل برسا کے چلے جانا

فرقت کی اذیت میں کچھ صبر بھی لازم ہے
یہ بات مرے دل کو سمجھا کے چلے جانا

شاید کہ بہل جائے ، دیوانہ قتیل اس سے
تم کوئی نیا وعدہ فرما کے چلے جانا

قتیل شفائی
Relevent Best Poetry
Zindagi Maut Kay Pehlu mein ...

Dayar e Dil Ki Raat Mein Cha...

Koocha e Ishq Sey Kuch Khwab...

Kuch Faisla to Ho Ke kidhar ...

Ek Baar Kaho Tum Meri Ho..

Main Tainu Fir Milaan Gi



جب بھی آتا ہے مرا نام ترے نام کے ساتھ جانے کیوں لوگ مرے نام سے جل جاتے ہیں قتیل شفائی

Powered By: eVision Development Solutions Visit: www.evdsp.com