لکھیں اور 40404 پر سینڈ کریں۔ پھر اپنا نام لکھ کر 40404 پر سینڈ کریںFollow         Pak488 میں جا کر Write         Message     اردو ادب کے تمام شعرائے کرام کی شاعری کے ایس ایم ایس اپنے موبائل پر مفت حاصل کرنے کے لئے
جب بھی آتا ہے مرا نام ترے نام کے ساتھ جانے کیوں لوگ مرے نام سے جل جاتے ہیں قتیل شفائی






Buland Az Wafa o Jafa Ho Gaye Hum....





بُلند از وفا و جفا ہو گئے ہم
محبّت سے بھی ماورا ہو گئے ہم

اِشاروں اِشاروں میں کیا کہہ گئیں وہ
نگاہوں نگاہوں میں کیا ہو گئے ہم

تِرے دِل میں، تیری نظر میں سما کر
تمنّائے ارض و سما ہوگئے ہم

حقیقت نہ تھی دِل لگانے کے قابل
حقیقت سے کیوں آشنا ہوگئے ہم

نہ دیکھے گئے اُس نظر کے تقاضے
زسرتابہ پا مُدعا ہوگئے ہم

سمجھنا تِرا کوئی آساں ہے ظالم
یہ کیا کم ہے خود آشنا ہوگئے ہم

بھٹک کر پڑے رہزنوں کے جو ہاتھوں 
لُٹے اِس قدر ، رہنُما ہو گئے ہم

جنوُنِ خودی کا یہ اعجاز دیکھو!
کہ جب موج آئی، خُدا ہوگئے ہم

چٹکنے نہ پائی تھیں کلیاں چمن میں
کہ اُس جانِ گُل سے جُدا ہوگئے ہم

محبّت نے عمرِ ابد ہم کو بخشی
مگر سب یہ سمجھے فنا ہوگئے ہم

نہیں کم یہ ہستی کی معراج، ساغؔر!
کہ خاکسترِ میکدہ ہوگئے ہم

ساغؔر نظامی
Relevent Best Poetry
Tohmat Chand Apne Zimme Dhar...

Kaisi Taqseem This Sub Aik h...

Hamare Pas to Aao Bara Andhe...

Raakh kay Dheron Mein Khawab...

Qalandar Ki Pehchan

Abhi Hijar Ka Qayaam Hai Aur...



جب بھی آتا ہے مرا نام ترے نام کے ساتھ جانے کیوں لوگ مرے نام سے جل جاتے ہیں قتیل شفائی

Powered By: eVision Development Solutions Visit: www.evdsp.com